"جہنم کے خطرات: ایک تفصیلی جائزہ ""جہنم کے خطرات"" معروف عالم دین علامہ عبدالمصطفی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ کی مرتب کردہ ایک اثرانگیزکتاب ہے، جسکا مطالعہ کرنا ہر بالغ مرد و عورت کے لیے ضروری ہے ۔ یہ کتاب جہنم کے تصور، اس کی شدت، اور جہنم میں لے جانے والے اعمال ( کفر اور کبیرہ گناہ) کا تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے، اور انفرادی اصلاح کی ترغیب دیتی ہے۔اس کتاب میں مصنف نے گناہ کے شدید نتائج پر روشنی ڈالی ہے، اور اللہ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزا کو بیان کرتے ہیں۔ کتاب ""جہنم کے خطرات"" میں مصنف نے جہنم کے عذابات کا تفصیلی ذکر کیا ہے، مثلاً: آگ کا عذاب، خونی دریا کاعذاب، پتھراؤ کا عذاب، سانپ بچھو کا عذاب، وغیرہ۔ اس کے بعد شرک، کفر، سود، یتیم کا مال کھانا، والدین کو تکلیف دینا، زنا، غیبت، خیانت، جانوروں کو ستانا، ممنوع لباس پہننا، اور ایسے بہت سے گناہوں کا ذکر ہے جو جہنم میں لے جانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ جہنم کی منظر کشی اور گناہوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ پڑھنے والا اپنے گریبان میں جھانکے، گناہوں سے سچی توبہ کرے، اور اللہ ﷻ سے مغفرت کی دعا کرتا رہے۔ 207 صفحات پر مشتمل کتاب ""جہنم کے خطرات"" مکتبۃ المدینہ پر مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 803 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 207 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Majmoa-e-Bayanaat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 320 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2011 |