خوف خدا میں رونے کی فضیلت رسالہ ""خوف خدا میں رونے کی فضیلت"" خشیتِ الٰہی کے موضوع پر امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب ""نیکی کی دعوت"" کی ایک قسط ہے۔ یہ رسالہ 21 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآنی آیات، احادیثِ مبارکہ اور حکایات و روایات کی مدد سے رہنمائی کی گئی ہے۔ رسالے ""خوف خدا میں رونے کی فضیلت"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں رونے والوں کے صَدقے نہ رونے والوں کی بخشش، مکھی کے سر کےبرابر آنسو بھی فائدہ دیں گے، شجر وحجر بھی رونے لگتے، جنّت و جہنّم کے درمیان گھاٹی ہے، رونے والاہرگز جہنّم میں داخِل نہیں ہوگا، برسات کے پانی سے بیماریوں کا علاج، خوفِ خدا سے رونا سنَّت ہے، اللہ پاک ایک قطرۂ آنسو سے آگ کے کئی سَمُندر بجھا دے گا اور دیگر اصلاحی مضامین۔ خوفِ خدا کی ترغیب دینے والا یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 201 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 21 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Fazail o Islah |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |