"میزان الادیان بالا اسلام: اسلامی نقطہ نظر سے عالمی مذاہب کا تقابلی مطالعہ تقابل ادیان (مختلف مذاہب کا جائزہ اور مقابلہ) جتنا دلچسپ موضوع ہے اسے سمجھنا یا سمجھانا اتنا ہی مشکل کام ہے، کیوںکہ بہت سے مذاہب یا دین ہزاروں سال پرانے ہیں اور ہر ایک کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنا تقریباً ناممکن ہے۔ مگر ہر مذہب اور اسکی موجودہ تعلیمات کو فطرت اور اسلام کی کسوٹی پر پرکھنا قدرے آسان ہے، کیونکہ اسلام دین فطرت ہے۔ اس سلسلے میں ""میزان الادیان بالاسلام"" اسلامی ریسرچ سینٹر دعوت اسلامی کی مرتب کردہ ایک بے مثال کتاب ہے، جس میں مختلف مذاہب، ان کی عبادات اور رسم و رواج کی مختصر اور مستند تصیلات پیش کی گئی ہیں۔ یہ کتاب کنز المدارس بورڈ (میٹرک/دسویں جماعت کے مساوی) کے نصاب کا حصہ بھی ہے، جس کا مقصد طلبہ کو مختلف ادیان اور مذاہب کی بنیادی معلومات فراہم کرنا ہے۔ میزان الادیان بالا اسلام کی ابتداء ایک مقدمہ سے ہوتی ہے، جس کے تحت مذہب اور دین کی تعریف، دونوں کا فرق، سامی اور غیر سامی مذاہب کا فرق، الہامی اور غیر الہامی مذاہب کا فرق بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں اسلام، عیسائیت، یہودیت، زرتشت، بدھ مذہب، ہندو مذہب، جین مت، تاؤمت، قادیانیت، اور دیگر مذاہب کا غیر جانبداری سے جائزہ لیا گیا ہے۔ 286 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2 رنگ کی پرنٹنگ اورمضبوط بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 2929 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 286 |
| Dimensions (cm): | 23.5 x 18.5 |
| Gender: | Students |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Education of Religions |
| Shoba: | Jamia Tul Madinah |
| Item Weight (Grams): | 415 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |