"Path to Piety | نیک بننے اور بنانے کے طریقے (انگلش) : اصلاحِ نفس اور دعوت کے لیے ایک جامع گائیڈ ""Path to Piety"" (نیک بننے اور بنانے کے طریقے ۔انگلش) انفرادی روحانی ترقی اور دعوت (دوسروں کو نیکی کی کی دعوت دینے) کے عملی نفاذ کے حوالے سے ایک جامع اور انتہائی مؤثر کتاب ہے۔ اس کتاب کا انگلش ترجمہ مجلس تراجم نے کیا جب کہ ترتیب المدینۃ العلمیۃ نے دیا۔ کتاب کا مقصد مسلمان نوجوانوں، خاص طور پر انگلش بولنے والوں کی اصلاح اور اخلاقی رہنمائی کرنا ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں مدنی قافلہ، مدنی قافلہ کا نظام الاوقات، درس و بیان، مدنی دورہ، دعائیں، سنتیں اور آداب شامل ہیں۔ پہلا باب دعوت اور اصلاح امت کے مقصد کے لیے سفر کی اہمیت سے متعلق ہے۔ اس میں امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کے اقوال کے ساتھ ساتھ مدنی قافلے کے انعقاد کے بارے میں رہنمائی کی گئی ہے۔ یہ حصہ امیر (قافلہ کے منتظم) کی خوبیوں کو بیان کرتا ہے اور مدنی قافلے کے انتظام کے لیے تجاویز پیش کرتا ہے۔ دوسرا باب قافلہ کے ارکان کی تربیت اور مدنی قافلہ کی منصوبہ بندی اور اخراجات سے متعلق ہے۔ ابواب 3 اور 4 فجر، عصر اور مغرب کی نماز کے بعد درس و بیانات پر مشتمل ہیں۔ جبکہ آخری باب میں دعائیں، سنتیں، اور 92 مدنی پھول (نصیحتیں) شامل ہیں۔ 502 صفحات پر محیط، ""Path to Piety | (نیک بننے اور بنانے کے طریقے)"" ایک متاثر کن اور موثر تحریر ہے جو نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی اصلاح کی سوچ بیدار کرتی ہے اور زندگی میں اچھی تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔"
| Available Stock: | 1122 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 502 |
| Dimensions (cm): | 23.5 x 18 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 800 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2017 |