"نیکی کی دعوت کے فضائل رسالہ ""نیکی کی دعوت کے فضائل"" امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فضائل و مسائل پر مشتمل فضیلۃ الشّیْخ ا سعد محمد سعید صاغرجی مدظلّہ الْعالی کی ایک مؤثر تحریر ہے۔ اس کا اردو ترجمہ مع ترامیم و اضافہ، مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ تراجم نے کیا ہے۔ یہ رسالہ 98 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں نیکی کی دعوت عام کرنے والوں اور والیوں کے لئے بہت سے مفید مشورے اور نصیحتیں شامل ہیں۔ رسالے ""نیکی کی دعوت کے فضائل"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں:اَ مْربالْمعْروْف ونہْی عن الْمُنْکر کی فضیلت، نیکی کی دعوت کی لوگوں کو حاجت، نیکی کی دعوت دینے کا فائدہ، سیِدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی قرآن فہمی، نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے والے کی شرائط، عیب تلاش نہ کرو، خلیفۂ ثانی کی انوکھی حکایت، اور دیگر عنوانات۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 6706 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 98 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Fazail o Islah |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 100 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2010 |