نبی کریم ﷺ نے فرمایا: نماز دین کا ستون ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نماز کتنی اہم عبادت ہے اور اس کی حفاظت کس قدر ضروری ہے۔ کتاب ’’ فیضان نماز ‘‘نماز کی فرضیت، فضیلت اور اہمیت پر لکھی گئی ایک دلچسپ اور انوکھی کتاب ہے۔اس کتاب کے پانچ ابواب ہیں۔ اس کتاب میں نماز سے محبت پیدا کرنے اور نماز کی طرف راغب کرنے کے حوالےسے بہت اہم مضامین شامل ہیں، جن میں نبی کریم ﷺ کی نمازوں کی تعداد ،نماز کے ذریعے جسمانی وروحانی بیماریوں سے شفاء وغیرہ کے متعلق 21 مدنی پھول ،تہجد یا فجر میں اٹھنے کا نسخہ ،نمازوں کے مختلف ناموں کی وجہ ،خطبے کے حوالے سے احکامات ،باجماعت نماز کےٖ فضائل اور اس کی حکمتیں ،پہلی صف میں نماز پڑھنے کی فضیلت ،نیز مسجد میں بیٹھنے کی نیتیں بھی شامل ہیں ۔ اس کتاب میں نماز کے ہر رکن کی خاص فضیلت بھی بیان کی گئی ہے،اس کے علاوہ سجدہ ٔ شکر کا شرعی حکم،نماز میں خشوع وخضوع کا مطلب ،خشوع وخضوع سے نماز نہ پڑھنے کے نقصانات اوربے نمازی کو ملنے والی 15 بھیانک سزائیں بتائی گئی ہیں ۔ آخر میں نماز اور جماعت کی پابندی وغیرہ کے حوالے سے اللہ والوں کے واقعات بھی ذکر کیےگئے ہیں۔ یہ کتاب نماز کی محبت پیدا کرنے اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی ترغیب دینے میں بہت معاون ہے ۔لہذا اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی تحفے میں پیش کریں ۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 600 |
Dimensions (cm): | 24.3 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Namaz |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 1051 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 3rd |
Edition Year: | 2023 |