قرآن پاک اللہ پاک کی آخری کتاب ہے۔اس کتاب کے نزول کا مقصد اس سے ہدایت حاصل کرنا اور اللہ تعالی کے دیے گئے احکامات پر عمل کرنا ہے۔ اور یہ تب ہی ممکن ہے جب اس کتاب یعنی قرآن پاک کو ترجمہ و تفسیر کے ذریعے سمجھ کر پڑھا جائے۔ اس اہم ضرورت کو پورا کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے ترجمہ قرآن کنز الایمان مع تفسیر خزائن العرفان۔ کنز الایمان امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا کیا ہوا ترجمہ قرآن ہے۔اس ترجمہ قرآن کی خصوصیت یہ ہے کہ اس اُردو ترجمہ میں ادب اور عشق کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے جسے پڑھنے کے بعد قاری کو جہاں فہمِ قرآن حاصل ہوتا ہے وہیں اس کے دل میں عشق رسول ﷺ بھی سما جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تفسیر خزائن العرفان صد رالافاضل حضرت علامہ مولانا سیدمحمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمہ کی ہے۔ اس تفسیر قرآن کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ مختصر اور جامع ہے۔ یعنی قاری کم وقت میں بآسانی قرآنی آیات کا شانِ نزول اور قرآنی احکامات وغیر اس تفسیر کے ذریعے سمجھ سکتا ہے۔ مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ اس ترجمہ قرآن و تفسیر قرآن کی خصوصیات یہ ہیں کہ : 1. ترجمہ و تفسیر دونوں ایک ہی جلد میں ہیں۔ 2. ہر آیت کا ترجمہ و تفسیر اسی صفحے پر موجود ہے یعنی تفسیر کے لیے الگ سے آخری صفحات میں نہیں جانا پڑتا۔ 3. ترجمہ و تفسیر دونوں کمپیوٹرائز ہیں۔ 4. عمدہ اور دیدہ زیب پرنٹنگ ہے۔ 5. مضبوط بائنڈنگ ہے۔ 6. آخر میں تلاوت کے حوالےسے اہم نکات درج ہیں جن میں مکمل چودہ آیات سجدہ بھی الگ سے تحریر ہیں۔ 7. قرآن پاک کے آخر میں مطالب القرآن کے نام سے ایک مکمل فہرست ہے۔ جس کے ذریعے قاری قرآن پاک کے تمام مضامین کو ایک نظر میں دیکھ سکتا ہےاور ان سے متعلقہ آیات تک بآسانی پہنچ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر توحید کے موضوع پر قرآن پاک میں جتنی آیات ہیں ان سب کو ایک جگہ ریفرینس کے ساتھ لکھ دیا گیا ہے۔اس طرح کے کئی موضوعات کے تحت آیات کو ایک جگہ جمع کر دیا گیا ہے۔ قرآن پاک کو سمجھنے اور سمجھانے کے لیے اس ترجمہ اور تفسیر کا مطالعہ بے حد فائدہ مند ہے اور یہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ اس قرآن پاک کو آپ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں اور آن لائن آرڈر کے ذریعے گھر بیٹھے بھی بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
Language: | Arabic/Urdu |
Book Pages: | 1218 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Tarjuma & Tafseer |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 1810 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 15th |
Edition Year: | 2023 |