"ماں باپ کا مقام: اسلام میں والدین کا مقام اور حقوق والدین کے کیا حقوق ہیں؟ ان کا ادب کیسے کیا جائے؟ اس حوالے سے قرآن و سنت ہمیں کیا سکھاتے ہیں؟ ان سوالات کے جوابات کتاب ""ماں باپ کا مقام"" میں موجود ہیں۔ یہ کتاب المدینۃ العلمیہ، دعوت اسلامی کی پیشکش ہے، اور والدین کی عظمت اور ان کی خدمت کے فوائد پر مشتمل ایک بہترین کتاب ہے۔ اس کتاب میں آیاتِ قرآنی، احادیث نبویﷺ، اور سبق آموز حکایات و واقعات کی مدد سے ماں باپ کا مقام و مرتبہ بیان کیا گیا ہے، والدین سے حسنِ سلوک پر زور دیا گیا ہے اور ان کا احترام کرنے کے طریقے پرعملی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ ہر آیت اور حدیث اُردو ترجمے اور تشریح کے ساتھ بیان کی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر صفحے کے آخر میں ہاشیہ بھی فراہم کیا گیا ہے، تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو سکے۔ کتاب کے صفحہ نمبر 97 پر ایک حدیث کی تشریح میں یہ بات واضح انداز میں بتائی گئی ہےکہ ""کوئی کتنا ہی بڑے منصب پر کیوں نہ ہو ماں باپ کا ادب و احترام لازم ہے""۔ والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے اور ان کی نافرمانی سے بچنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ 172 صفحات پر مشتمل یہ کتاب مکتبۃ المدنیہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 2592 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 172 |
| Dimensions (cm): | 21 x 14 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 165 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |