کتاب ’’نیکی کی دعوت (حصہ اول )‘‘ امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی مشہور زمانہ کتاب فیضان سنت کا چھٹا حصہ ہے ۔ نیکی کی دعوت(حصّۂ اوّل) ‘‘ میں نیکی کی دعوت دینے کی اہمیت و فضیلت اور نہ دینے کے نقصانات کا بیان ہے۔ اس کتاب کو تقریباً 125 قرآنی آیات، نبیٔ کریم ﷺ کے 249 ارشادات، 113 عبرت انگیز حکایات، 51 مَدَنی بہاروں اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مدنی پھولوں سےمُزَیَّن کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی تیاری کے لئے تقریباً 146کتبِ تفسیر و تصوف، کتبِ حدیث وفقہ اور ان کی شروحات اور دیگر کتابوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے پڑھنے سے نیکی کی دعوت کے عظیم مَدَنی کام کے جذبے کو مزید تقویت ملتی ہے۔ ہر مسلمان بِالخصوص نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ رکھنے والے علمائے کرام، مساجد کے ائمہ اور مُبَلِّغین وواعِظین کے لئے اس میں کثیر مواد موجود ہے۔ امیرِ اہلِ سنّت نے دیگر کتابوں کی طرح اس کتاب میں بھی حتَّی الاِمکان آسان الفاظ ذکر کئے ہیں۔ جہاں مشکل الفاظ مذکور ہیں وہاں ان کے معانی ذکر کئے ہیں۔تَلَفُّظ کی درست ادائیگی کے لئے اعراب کا اہتمام کیا ہے۔ ذوق میں اِضافے کے لئے موقع کی مناسبت سے اَشعاربھی درج کئے ہیں۔ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا یہ مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے قرآن نے بھی بیان کیا ہے۔ لہذا اس فریضے کو سرانجام دینے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بہت ضروری ہے ۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 616 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Isalahi |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 935 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 11th |
Edition Year: | 2022 |