’’نور الایضاح ‘‘ فقہ حنفی کی ایک معتبر و مستند کتاب ہے۔ یہ کتاب درس نظامی کے نصاب میں بھی داخل ہے۔ فقہ حنفی میں اس سے مختصر اور جامع کتاب نہیں لکھی گئی۔ اس کتاب کا اختصار اور جامعیت ، یہ دونوں ایسی خوبیاں ہیں جو اسے دوسری کتابوں سے ممتاز کرتی ہیں۔نور الایضاح میں کتاب الطہارہ، کتاب الصلاۃ، کتاب الصوم، کتاب الزکوۃ اور کتاب الحج شامل ہیں اور ان تمام ابواب کے مسائل کا بہت اچھے انداز میں احاطہ کیا گیا ہے۔ کتاب کا پورا نام"نُوْرُ الْاِيْضَاحِ وَ نَجَاةُ الْاَرْوَاحِ"ہے۔ اس کے مصنف شیخ ابو الاخلاص حسن بن عمارشرنبلالی حنفی مصری رحمۃ اللہ علیہ ہیں ۔آپ نے یہ کتاب اپنے کچھ دوستوں کے لئے لکھی تھی ،اس کے بعدآپ نے دیکھا کہ اس کے کئی مقامات وضاحت طلب ہیں، کہیں کہیں عبارت مبہم ہے، اورتوضیح و تشریح کی ضرورت ہے، تو خود ہی اس کی ایک مختصر شرح "مَرَاقِی الْفَلَّاحِ بِاِمْدَادِ الْفَتَّاحِ" کے نام سے لکھ دی۔ مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ نور الایضاح کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف مقامات پرحاشیہ کی صورت میں اعلی حضرت کے اقوال بھی بیان کیے گئے ہیں اور ان افادات کا نام "النورُ و الضياءُ من افاداتِ الامام احمد رضا"رکھا گیا ہے۔ ترتیب یہ ہے کہ صفحے پر پہلے نور الایضاح کی عبارت (متن) ہے، پھر شرح مراقی الفلاح ہے اور پھر اعلی حضرت امام اہلسنت کے افادات حاشیہ کی صورت میں ہیں۔ افادات کو فتاوی رضویہ ، جَدُّ الْمُمْتَار اوراعلی حضرت کی دوسری کتب سے لیا گیا ہے اور عام فہم ، سلیس عربی زبان میں لکھا گیا ہے۔فقہ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا و علما اس کا مطالعہ ضرور کریں۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 391 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 17 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Fiqh |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 810 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 2nd |
Edition Year: | 2023 |