’’شجرۂ عطاریہ ‘‘ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت برکاتھم العالیہ کا اپنے مریدوں کے لیے مرتب کردہ ایک بہت ہی پیارا رسالہ ہے ۔اس رسالے میں شجرۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ منظوم اشعار کی صورت میں موجود ہے۔اِن دعائیہ اشعار کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں ہرہر شعر میں کسی نہ کسی بزرگ کا وسیلہ پیش کیا گیا ہے۔ اسی رسالے میں صبح و شام پڑھنے کے اعمال ،پنج وقتہ نمازوں کے بعد پڑھنے والے اوراد ووظائف نیز گناہوں سے بچنے کیلئے، کام اٹک جانے کے وقت، روزی میں بَرَکت کیلئے ،اور جا دوٹونے سے حفاظت کے ساتھ ساتھ تقریبا 52 ’’اَوراد ووظائف ‘‘درج ہیں ۔ ان وظائف کو وہ ہی افراد پڑھ سکتے ہیں ، جو امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔ آپ بھی مذکورہ اوراد و وظائف سے دین و دنیا کے فوائد حاصل کیجیے اور امیر اہلسنت سے بیعت کر کے سلسلہ قادریہ عطاریہ میں داخل ہو کر شجریہ عطاریہ کے ارواد و وظائف کے پابند ہوجائیں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 73 |
Dimensions (cm): | 11 .5 x 8.8 |
Gender: | All |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Orad o Wazaif |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 33 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 19th |
Edition Year: | 2023 |