"The Path to Knowledge | راہِ علم (انگلش): طالب علموں کے لیے مفید رسالہ ""The Path to Knowledge (راہِ علم - انگلش)"" علم کے فضائل، اہمیت اور ضروری آداب پر توجہ مرکوز کروانے والا ایک متاثر کن اور اہم رسالہ ہے۔ یہ رسالہ مشہور عربی کتاب، ""تعلیم المتعلّم طریق التّعلّم"" کا انگلش ترجمہ ہے ۔ کتاب کے مصنف معروف عالم دین امام برہان الدین ابراہیم زرنوجی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جبکہ با محاورہ ترجمہ مجلس المدینۃ العلمیۃ، دعوتِ اسلامی نے کیا ہے۔ The Path to Knowledge خاص طور پر درس نظامی کے طالب علموں کے لیے ایک بہترین رسالہ ہے، جو سکھاتا ہے کہ حصول علم کی وہ کونسی بنیادی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا چاہیے، اساتذہ کا احترام کیسے کیا جائے، وقت کی تقسیم کیسے کی جائے، اور عام رکاوٹوں پر قابو کیسے پایا جائے ۔ 91 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ تعلیمی کامیابی کے لیے روحانی اور عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے، اور علم کی اہمیت اور اسکے صحیح استعمال پر زور دیتا ہے۔ The Path to Knowledge کو 13 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے نام یہ ہیں: باب 1: علم اور فقہ کی حقیقت اور فضائل، باب 2: علم حاصل کرنے کی نیّتیں، باب 3: علم (شعبہ)، استاد اور ساتھیوں کا انتخاب اور خود کو ڈھالنا، باب 4: علم اور معلم کی تعظیم، باب 5: سخت محنت، ثابت قدمی اور جذبہ، باب 6: سبق کی شروعات، انتظام اور اسکی مقدار کا طریقہ کار، باب 7: توکل (بھروسہ) کی اہمیت، باب 8: حصولِ علم کے موزوں اوقات، باب 9: شفقت، نصیحت کی اہمیت، فضیلت کا بیان، باب 10: علم سے فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ، باب 11: دورانِ تعلیم تقویٰ اور پرہیزگاری، باب 12: حافظہ بڑھانے اور کم کرنے والی اشیاء۔ باب 13: رزق کو حاصل کرنے اور روکنے اور اسے بڑھانے اور گھٹانے والی اشیاء۔ یہ رسالہ مضبوط بائنڈنگ اور 1 کلر پرنٹ کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1085 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 91 |
| Dimensions (cm): | 20.5 x 13 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 160 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2017 |