"Rafiq-ul-Mautamirin | رفیق المعتمرین ۔ انگلش: عازمینِ عمرہ کے لیے ضروری گائیڈ ""Rafiq-ul-Mautamirin (رفیق المعتمرین ۔ انگلش)"" ایک عملی اور روحانی گائیڈ ہے جو خاص طور پر اُن عمرہ مسافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو انگلش ہدایات کو ترجیح دیتے ہیں۔ امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی یہ کتاب عمرہ کے دوران عازمین کی رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کا انگلش ترجمہ ""Rafiq-ul-Mu'tamirin"" کے نام سے مجلسِ تراجم، دعوتِ اسلامی نے مرتب کیا اور جہاں تک ممکن ہوا مصنف کی اصل بات کو صحیح مفہوم کے ساتھ پیش کیاہے۔ کتاب ''رفیق المعتمرین'' ( انگلش ) عمرہ سے متعلق ضروری ہدایات واقدامات کی معلومات، زیارات تبرکاتِ مقدسہ کی احتیاط، اور مفید سفری مشوروں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب چار ابواب میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلے باب میں عمرے سے متعلق بنیادی باتیں اور احکام ہیں، دوسرے باب میں عمرے کا مکمل طریقہ، تیسرے میں سفرِ مدینہ کا بیان ہے، جبکہ چوتھا باب مکروہات اور انکے کفارے پر مشتمل ہے۔ کتاب کے چند عنوانات یہ ہیں: کلمہ ""لبّیک"" کے 9 مدنی پھول، احرام کے معنی، مکروہ اور جائز عمل، احرام کی 9 احتیاطیں، طواف کا طریقہ اور دعائیں، زم زم پیتے وقت دعا کا طریقہ، سعی، سفرِ مدینہ کی تیاری، بارگاہ رسالت ﷺ میں سلام عرض کرنا، ""دم"" کی تعریف، اور دیگر عنوانات۔ 145 صفحات پر مشتمل، مضبوط بائنڈنگ اور 1-رنگ کی پرنٹنگ کے ساتھ ""رفیق المعتمرین - انگلش"" مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 4831 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 145 |
| Dimensions (cm): | 20 x 14 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Umrah Ka Tareeqa-o-Masail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 185 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2016 |