"صحابیات و صالحات اور راہ خدا میں خرچ کرنا رسالہ ""صحابیات و صالحات اور راہ خدا میں خرچ کرنا"" صحابیات کے اوصاف کے موضوع پر مجلس المدینۃ العلمیۃ کی قسط نمبر 9 ہے۔ یہ رسالہ 56 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں قرآن و حدیث اور صحابیات کی مستند حکایات و واقعات کی مدد سے اسلامی بہنوں کو اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ رسالے ""صحابیات و صالحات اور راہ خدا میں خرچ کرنا ( قسط9)"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: کچھ بھی بچا کر نہ رکھتیں، راہِ خُدا میں خرچ کرنے سے مراد، راہِ خُدا میں خرچ کرنے کا فائدہ، راہِ خُدا میں خرچ کرنے سے مال بڑھتا ہے، دہ در دنیا ستّر دَر آخرت، راہِ خُدا میں نہ دینا محرومی ہے، کثیر مال ملنے پر موت کی آرزو، اور دیگر عنوانات۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کا مطالعہ ضرور کریں۔"
| Available Stock: | 237 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 56 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Sahabiyat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 55 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2019 |