"سمندری گنبد رسالہ ""سمندری گنبد"" والدین کے حقوق کے موضوع پر امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ایک اصلاحی بیان کی تحریری شکل ہے۔ یہ بیان امیر اہل سنّت نے یکم جولائی 2010 کو کراچی میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں فرمایا تھا، جسے حسبِ ضرورت ترامیم و اضافہ کے ساتھ رسالے کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ 32 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں قرآن و حدیث اور بزرگانِ دین کے فرامین اور حکایات و واقعات کی مدد سے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ رسالے ""سمندری گنبد"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: زخمی اُنگلی، ماں کے سامنے آواز بُلند ہوجانے پر دو غلام آزاد کئے، بار بار حجِّ مَبرور کا ثواب کمائیے، جنَّت کا ساتھی، ماں باپ کے نافرمان کوجیتے جی سزا ملتی ہے، ماں کوجواب نہ دینے والا گونگا ہو گیا، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 2238 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 32 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Waldain k Fazail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 16th |
| Edition Year: | 2023 |