شفاعت کے متعلق 40 حدیثیں زیرِ نظر رسالہ شفاعتِ مصطفیٰ صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کے موضوع پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کی عربی کتاب ""إِسْمَاعُ الْأَرْبَعِیْن فِیْ شَفَاعَۃِ سَیِّدِالْمَحْبُوْبِیْن"" کا آسان اور با محاورہ ترجمہ ہے، جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبۂ تراجم نے مرتب کیا ہے۔ رسالہ ""شفاعت کے متعلق 40 حدیثیں"" 28 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں سرورِ دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کے شفیع ہونے کی دلیلیں پیش کی گئی ہیں۔ رسالے ""شفاعت کے متعلق 40 حدیثیں"" کی ابتداء میں یہ مسئلہ پیش کیا گیا ہے: کیا فرماتے ہیں علماءِ دین اس مسئلہ میں کہ نبی صَلَّى ٱللہ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ کا شَفِیْع ہونا کس حدیث سے ثابت ہے؟ اس کے جواب میں اعلیٰ حضرت نے 5 قرآنی آیات اور 40 احادیثِ مبارکہ پیش کی ہیں۔ تمام عنوانات مستند حوالوں اور آسان انداز میں پیش کیے گئے ہیں، تاکہ پڑھنے والا باآسانی بات کو سمجھ سکے۔ یہ رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 353 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 28 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | 40 Hadees With Sharah |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 40 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2018 |