"سنتیں اور آداب: روز مرہ کے معمولات پر نیکیاں کمانے کا نسخہ دن بھر قدم قدم پر نیکیاں حاصل کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کا ہر عمل نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق ہو۔ اگر آپ بھی دن بھر نیکیاں کمانا چاہتے ہیں تو کتاب'سنتیں اور آداب' کا مطالعہ ضرور کریں۔ یہ مجلس المدینۃ العلمیۃ، دعوتِ اسلامی کا مرتب کردہ 125 صفحات پر مشتمل رسالہ ہے۔ یہ رسالہ روزمرہ زندگی کے مختلف اعمال کے سنت طریقے اور آداب بیان کرتا ہے۔ اس رسالے میں روز مرہ کے معمولات سے متعلق درجنوں سنتیں اور آداب بیان کیے گئے ہیں۔ اس رسالے میں موجود چند عنوانات یہ ہیں: سلام کرنے کی سنتیں اور آداب، بات چیت کرنے کی سنتیں اور آداب، گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب، چھینکنے کی سنتیں اور آداب، زینت کی سنتیں اور آداب، کھانے کی سنتیں اور آداب، بیٹھنے کی سنتیں اور آداب، چلنے کی سنتیں اور آداب، لباس پہننے کی سنتیں اور آداب، سونے جاگنے کی سنتیں اور آداب، اور مہمان نوازی کی سنتیں اور آداب، وغیرہ۔ یہ رسالہ انتہائی مقبول ہے، جبھی اسکا بارہواں ایڈیشن نئے اضافی موضوعات کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ 1۔رنگ کی طباعت اور مضبوط بائنڈنگ میں دستیاب یہ رسالہ بچوں اور بڑوں کی اسلامی تربیت لے لیے مفید ہے۔"
| Available Stock: | 4620 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 125 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Sunnat-o-Fazail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 128 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 12th |
| Edition Year: | 2023 |