"سنتوں بھرے بیانات (پہلا حصہ): دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار بیانات کا مجموعہ 'سنتوں بھرے بیانات (پہلا حصہ)' دعوتِ اسلامی کے اصلاحی بیانات کا مجموعہ ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے مرتب کردہ اس کتاب میں محرم الحرام سے ربیع الثانی تک کے بیانات کو دستاویزی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔ کتاب کا مقصد عوام الناس کی اصلاح اور نیکیوں کو عام کرنا ہے۔ 'سنتوں بھرے بیانات (پہلا حصہ)' میں کُل 18 بیانات شامل ہیں، جن میں محرم الحرام میں کئے جانے والے 5 بیانات، صفر المظفر کے 4 بیانات، ربیع الاول کے 5 اور ربیع الثانی کے 4 بیانات شامل ہیں۔ ان میں سے چند بیانات یہ ہیں: حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا عشقِ رسولﷺ، صحابہ کی فضیلت، اطاعتِ مصطفیٰ ﷺ، اختیاراتِ مصطفیٰﷺ، نوجوانی کی عبادت، اعلیٰ حضرت کا عشقِ رسولﷺ، اللہ کی محبت کیسے حاصل ہو، فرامینِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ، مسلمان کی پردہ پوشی کی فضیلت، اور دیگر ایمان افروز بیانات۔ یہ کتاب ہفتہ واراصلاحی بیانات کے سلسلے کی پہلی جلد ہے۔ 559 صفحات پر مشتمل، 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں دستیاب یہ ایڈیشن ایمان و عقائد کی مضبوطی اور اصلاح کے حوالے سے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ "
| Available Stock: | 2849 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 559 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Majmoa-e-Bayanaat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 625 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2019 |