طلاق کے آسان مسائل رسالہ ""طلاق کے آسان مسائل"" فقہ کے ضروری مسائل کے موضوع پر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدّ ظلّلہ الباری کی ایک مفید تحریر ہے۔ یہ رسالہ 32 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں ایک مقدمہ اور طلاق کے بارے میں 34 مسائل سوال/جواب کی صورت میں پیش کیے گئے ہیں۔ رسالے ""طلاق کے آسان مسائل"" میں شامل چند سوالات یہ ہیں: کیا بلا وجہ عورت کو طلاق دینا جائز ہے؟ یا عورت کے لئے طلاق کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟ کیا عورت بذاتِ خود کورٹ سے طلاق لے سکتی ہے؟ عورت کو کِن حالات میں طلاق دینا گناہ نہیں؟ اگر طلاق غصے میں دی جائے تو واقع ہوجاتی ہے یا نہیں؟ اگر نشے یا نیند میں طلاق دی تو واقع ہوجائے گی یا نہیں؟ طلاق دینے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟ وغیرہ۔ ان تمام سوالات کے جوابات قرآن و حدیث اور شریعت کے احکامات کے مطابق فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ معلوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔
| Available Stock: | 2614 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 32 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Talaq Masail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 35 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 7th |
| Edition Year: | 2024 |