"والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق: اہم فقہی مسائل کا مجموعہ زندگی کا ایک بڑا حصہ گھریلو، ازدواجی اور تعلیمی معمولات پر مشتمل ہوتا ہے۔ لہٰذا ان معمولات سے جڑی اہم شخصیات کے حقوق جاننا ہر عاقل و بالغ مسلمان پر لازم ہے۔ اسی حوالے سے رسالہ ""والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق"" مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے، تاکہ حقوق العباد کی فہرست میں شامل سب سے اہم حقوق کی ادائیگی میں کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ یہ رسالہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کی تصنیف 'الحقوق لطرح العقوق' کا بامحاورہ اور آسان ترجمہ ہے اور 142 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس رسالے میں اعلیٰ حضرت نے قرآن و حدیث اور شرعی احکام کی روشنی میں والدین، میاں بیوی اور اساتذہ کے حقوق بیان کیے ہیں، اور ان حقوق کو ادا نہ کرنے والوں کے لیے قرآن و سنت اور شریعت کی روشنی میں فتاویٰ پیش کیے ہیں۔ مثلاً: باپ کی نافرمانی کرنے والے ، جائیداد پر قبضہ کرنے والے، یا سوتیلی ماں پر تہمت لگانے والے کا کیا حکم ہے؟، اولاد پر ماں کا حق زیادہ ہے یا باپ کا؟ بیوی اور شوہر میں سے کس کا کتنا حق ہے اور کہاں تک ہے؟ وغیرہ۔ رسالہ والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق 1 رنگ کی پرنٹنگ اورمضبوط بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1523 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 142 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 160 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 9th |
| Edition Year: | 2022 |