N/A
"وقف کے شرعی مسائل: راہِ خدا میں وقف کرنے کے شرعی احکام وقف کے معنی ہیں کہ جس چیز کے آپ مالک ہیں اسے اللہ عزّوجلّ کے حوالے کر دیا جائے، یعنی راہِ خدا میں استعمال کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ اس سلسلے میں 'وقف کے شرعی مسائل' ایک رہنما کتاب ہے، جس میں مسجد، مدرسہ اور دیگر خیراتی اوقاف کے شرعی مسائل نہایت تحقیق کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم قادری مد ظلہ کی تصنیف ہے، جس کی تیاری میں فتاویٰ رضویہ، بہارِ شریعت اور اہلسنت کے دیگر مستند فتاویٰ کی کتابوں سے مدد لی گئی ہے۔ 274 صفحات پر مشتمل یہ کتاب قرآن، حدیث، اور فقہ کی روشنی میں وقف کے قوانین اور اصول بیان کرتی ہے۔ یہ جامع کتاب وقف کے بنیادی تصور (مع تعریف، فوائد، اقسام، شرائط ،وغیرہ) کی وضاحت کرتی ہے اور خیراتی اوقاف کے طور پر استعمال کیے جانے والے اثاثوں سے متعلق خدشات دور کرتی ہے۔ کتاب میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: کس چیز کا وقف افضل ہے؟، کس کی تعمیر پر زیادہ ثواب ہے، مشترک زمین کا وقف، وقف کی اقسام، باغات اور کھیتوں کا وقف، وقف کی شرائط، نابالغ بچے کا وقف، زمین خریدنے سے قبل وقف کرنا، وقف کی ملکیت، وقف کی اشیاء کو گھر لےجانا، وقف کے مال کا حکم، اور بہت سے اہم مضامین۔ المختصر، وقف کا کام کرنے والوں کے لیے یہ ایک لازمی کتاب ہے۔ یہ کتاب 2 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 3988 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 274 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Sharai Masail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 245 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2025 |