7 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب 1974 کو پاکستان میں آئینی اور قانونی طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا۔ لہٰذہ ہر سال اس موقع پر "یومِِ تحفظِ ختمِ نبوت" منایا جاتا ہے۔ ستمبر 2024 میں اس فیصلے کی گولڈن جوبلی ہوئی اور دعوتِ اسلامی کے شعبے "ماہنامہ فیضانِ مدینہ" کی جانب سے ایک بہت ہی خوبصورت خصوصی شمارہ پیش کیا گیا جس کا نام ہے "سیرتِ خاتم النّبیّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم"۔ 354 صفحات پر مشتمل اس خوبصورت رنگین شمارے کو 18 مرکزی عنوانات کے تحت تقسیم کیا گیا ہے، جن میں شامل ہیں: حضور سرورِ عالَم بحیثیتِ خاتمُ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، خاتمُ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آمد مبارک، سیرتِ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، سیرتِ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا تعلیمی و تربیتی پہلو، خاتمُ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کی رفعت، خاتمُ النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معجزاتی امتیازات، عشقِ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور بہت کچھ۔ ان مرکزی عنوانات کے تحت 80 اردو جبکہ 5 انگلش مضامین شامل ہیں۔ ہر مضمون نہایت احتیاط اور بھر پور ریسرچ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ تحریری سادہ اور، آسان اور مستند حوالوں کے ساتھ۔ خوبصورت رنگین صفحات، معیاری پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں شائع کیا گیا یہ میگزین مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔
| Available Stock: | 988 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 354 |
| Dimensions (cm): | 24 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 04 Color |
| Subject: | Seerat-e-Nabvi |
| Shoba: | Mahnama Faizan-E-Madina |
| Item Weight (Grams): | 100 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2025 |