"آخری نبی کی پیاری سیرت (انگریزی ایڈیشن): حیاتِ طیبہﷺ پر ایک دلکش تحریر The Sublime Biography of The Final Messenger Of Allah، ""کتاب ""آخری نبی کی پیاری سیرت"" کا انگریزی ایڈیشن ہے، جسے مجلس المدینۃ العربیہ کے شعبہ تراجم کی جانب سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کو ایک متاثر کن اور خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے، تاکہ انگلش ممالک میں رہنے والےنہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی نبی کریم ﷺ کے اخلاق و کردار کے بارے میں جان سکیں۔ 162 صفحات پر مشتمل یہ کتاب سیرت نبوی کے موضوع پر واضح اور آسان رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ""آخری نبی کی پیاری سیرت"" میں آپ ﷺ کی ولادت، نبوت، اسلامی ریاست کے قیام کے اہم واقعات، آپ کے بے مثال اخلاق، سخاوت اور مثالی طرز عمل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی ایک خاص خصوصیت اس کی جاندار 4 رنگوں پر مشتمل پرنٹنگ ہے، جو واقعات کو بصری طور پر دلکش بنا تی ہے اور مطالعے کو مزید دلچسپ بناتی ہے۔ یہ پرنٹنگ خاص طور پر نوجوانون اور نو مسلموں کے لیے مفید ہے جو آپﷺ کے اسوہ حسنہ کا گہرائی میں جا کر مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ مضبوط بائنڈنگ مستقل مطالعے کو یقینی بناتی ہے اور کتاب کو طویل عرصے تک کارآمد بناتی ہے۔"
| Available Stock: | 6444.34 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 162 |
| Dimensions (cm): | 20 x 12.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 04 Color |
| Subject: | Seerat-e-Nabvi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 165 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2023 |