مدنی چینل کے مقبول سلسلے "مدنی مذاکرہ" میں بہت سے دینی اور دنیاوی مسائل بیان کیے جاتے ہیں اور امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ اپنے خاص انداز میں گفتگو فرماتے ہیں۔ ان مذاکروں کو تحریری طور پر "ملفوظاتِ امیرِ اہل سنّت" کے نام سے مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ معلومات پہنچ سکے۔ اس سلسلے کی تیسری کتاب "ملفوظاتِ امیرِ اہل سنّت - جلد 3" کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب 646 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں نمازِ قصر کے مسائل، نفلی روزوں کے مسائل، سوشل میڈیا کا استعمال، بات چیت کے طریقے اور بہت سے دوسرے موضوعات شامل ہیں۔ پڑھنے والوں کی آسانی کے لیے کہیں کہیں وضاحتی عنوانات اور مستند کتب کے حوالے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ "ملفوظاتِ امیرِ اہل سنّت - جلد 3" اعلیٰ معیار کی پیپر کوالٹی اور پرنٹنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔
| Available Stock: | 3962 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 646 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Sahaba Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 930 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |