"سوانحِ کربلا: واقعۂ کربلاکی صحیح تفصیلات پر مشتمل کتاب واقعۂ کربلاکی صحیح تفصیلات جاننے کے لیے ملاحظہ کیجئے ""سوانحِ کربلا""۔ یہ کتاب صدرالافاضل مولانا مفتی نعیم الدین مراد آبادی علیہ الرحمۃ نے تحریر فرمائی ہے۔ جیسا کے نام سے ظاہر ہے، اس کتاب میں 10 محرم الحرام ٰ61ھ کے دلدوز واقعات اور امامِ عالی مقام رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادت کا ذکر کیا گیا ہے۔ مگر ان واقعات کے ساتھ ساتھ شہادتِ حسین رضی اللہ عنہ کے بعد کے واقعات بھی تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کی ابتداء ذکرِ رسول ﷺ اور زمانۂ نبوت سے ہوتی ہے۔ پھر بتدریج خلفائے راشدین رضوان اللہ اجمعین کی فضیلت اور دورِ خلافت کی مختصر تفصیل پیش کی گئی ہے اور سانحۂ کربلا سے پہلے ہونے والے واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ کتاب کے چند عنوانات یہ ہیں: سید الشّہداء حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی ولادتِ مبارکہ، شہادت کے واقعات، حضرت امام رضی اللہ عنہ کی مدینہ طیبہ سے رحلت، کوفہ روانگی، وغیرہ۔ سوانح کربلا کا مقصد تاریخ اسلام کے اصل حقائق کو پیش کرنا اور شکوک و شبہات دور کرنا ہے۔ 193 صفحات پر مشتمل، مجلس المدینۃ العلمیۃ کی پیشکش، سوانح کربلا کتاب دلوں کو چھو لینے والا اور معلوماتی مطالعہ فراہم کرتی ہے۔ مضبوط بائنڈنگ اور 1 رنگی طباعت کے ساتھ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 2501 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 193 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Sahaba Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 213 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 14th |
| Edition Year: | 2023 |