"کرامات صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم: 100 صحابہ اور صحابیات کی کرامات کا مجموعہ ہماری اکثریت صحابہ کرام کی کرامات اور مرتبہ ولایت سے واقف نہیں۔ اسی حوالے سے شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفٰی اعظمی علیہ الرحمۃ نے ""کراماتِ صحابہ رضی اللہ عنہم"" تصنیف کی، جسے مجلس المدینۃ العلمیۃ، دعوت اسلامی نے جدید انداز میں شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں خلفائے راشدین اور عشرہ مبشرہ میں شامل شخصیات کے ساتھ ساتھ ان صحابه و صحابیات رضی اللہ تعالیِ عنہم کا ذکر بھی کیا گیا ہے جن کے بارے میں بہت سے عوام نہیں جانتے۔ اس کتاب میں حضرت ابو بکر صدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی، حضرت علی مرتضٰی، حضرت طلحہ بن عبیداللہ، حضرت زبیر بن عوام، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت سعید بن زید، حضرت ابو عبیدہ بن الجراح، حضرت حمزہ، حضرت عباس، حضرت جعفر، حضرت خالد بن ولید، رضوان اللہ علیهم اجمعین سمیت 100 صحابہ اور صحابیات کی کرامات شامل کی گئی ہیں۔ ""کرامات صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم"" مصنف کی علمی قابلیت اور تحقیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مستند روایات، حکایات اور واقعات سے سجی یہ کتاب 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 2345 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 350 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat-e-Sahaba Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 465 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 7th |
| Edition Year: | 2022 |