"اخبار کے بارے میں سوال جواب اخبار دنیا جہان کی معلومات فراہم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ لیکن کیا آج کے دور کے اخبارات اسلامی اصولوں کے مطابق شائع کیے جاتے ہیں؟ اخبارات میں کس قسم کی خبریں شائع کی جانی چاہیے اور کن باتوں سے بچنا چاہیے؟ یہ سب جاننے کے لیے مطالعہ کریں امیر اہل سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے ""اخبار کے بارے میں سوال جواب ""کا۔ اس رسالے میں دلچسپ معلومات، مثلاً: صحافت کی تعریف اور اس کی اقسام، دنیا کا پہلا اخبار، وغیرہ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اس رسالے میں مختلف سوالات شامل ہیں مثلاً: چور ڈاکو کی گرفتاری کی خبر دینا، گرفتار شدہ چور کی خبر لگانا، ملزم کا نام چھاپنا، سنسنی خیز خبر چھاپنا، وغیرہ۔ رسالہ اخبار کے بارے میں سوال جواب میں امیر اہل سنت نے جامع اور مدلل انداز میں ان سوالات کا جواب دیا ہے اور گناہوں سے بچتے ہوئے اخبار کی اشاعت کی ترغیب دی ہے۔ یہ رسالہ 60 صفحات پر مشتمل ہے اور ایک رنگ کی پرنٹنگ میں شائع کیا گیا ہے۔ "
| Available Stock: | 20880 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 60 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Fiqah |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 57 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2018 |