"امیر اہل سنت سے نمازِ وتر کے بارے میں سوال جواب مجلس المدینۃ العلمیۃ کا مرتب کردہ یہ معلوماتی اور اصلاحی رسالہ شیخِ طریقت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ملفوظات پر مبنی ہے۔ رسالہ ""امیر اہل سنت سے نماز وتر کے بارے میں سوال جواب"" 14 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں نمازِ وتر کے فقہی احکام اور مسائل سے متعلق شرعی رہنمائی کی گئی ہے۔ رسالے میں شامل چند اہم عنوانات یہ ہیں: وتر کی تیسری رکعت میں تکبیرِ قنوت کا حکم، ہاتھ اُٹھانے کی سنت، دعائے قنوت بھول جانے کی صورت میں سجدہ سہو کی ضرورت، اگر دعائے قنوت یاد نہ ہو تو اس کی جگہ پڑھی جانے والی دعا، وغیرہ۔ امیرِ اہلسنت نے ان سوالات کے بصیرت افروز جوابات دیئے ہیں۔ اس رسالے میں بہارِ شریعت، فتاویٰ رضویہ اور دیگر مشہور اسلامی کتابوں کے حوالے بھی شامل ہیں تاکہ کسی قسم کا شک و شبہ باقی نہ رہے۔ نماز کی اصلاح کرنا ایک لازمی عمل ہے اور یہ رسالہ نمازِ وتر کے احکامات پوری طرح سمجھنے میں بے حد مفید ہے۔ "
| Available Stock: | 1907 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 14 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 18 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |