"بہارشریعت سیٹ (6جلدیں بکس) بہارِ شریعت سیٹ اسلامی فقہ پر ایک عظیم اور یادگار تصنیف ہے جسے عظیم عالمِ دین اور خلیفۂ اعلی حضرت المعروف صدر الشریعہ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر کیا ہے۔ یہ چھ جلدوں پر مشتمل کتاب زندگی کے ہر شعبے سے متعلقہ جامع احکام اور ان کی تفصیل فراہم کرتی ہے۔ بہار شریعت فقہ حنفی کی معتبر اور مستند ترین کتب میں شمار ہوتی ہے۔ اس میں عبادات، سماجی تعلقات، خاندانی مسائل، کاروبار اور دیگر موضوعات پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ 6 جلدوں پر مشتمل بہار شریعت سیٹ دو رنگوں کی طباعت کے ساتھ ایک محفوظ باکس میں دستیاب ہے۔ سیٹ میں شامل ہر کتاب مضبوط بائینڈ نگ اور کوور کے ساتھ پیش کی گئی ہے تاکہ اس کا مطالعہ طویل عرصے تک کیا جا سکے۔ چاہے علماء ہوں، طلباء ہوں یا عام مسلمان، بہار شریعت سیٹ (6جلدوں والا بکس) سب کے لیے ایک انتہائی مفید رہنما ہے۔ بہار شریعت کے ذریعہ فقہ حنفیہ سے منسلک افراد فقہ اور شریعت کے بے شمار مسائل بآسانی سیکھ سکتے ہیں، اور ان پر عمل کرسکتے ہیں۔ خوبصورت بائنڈنگ اور بکس کی وجہ سے یہ سیٹ آپ کی اسلامی لائبریری کی شان بڑھائے گا۔ اسے آپ تحفے کے طور پر بھی پیش کر سکتے ہیں۔ "
| Available Stock: | 1537 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 3991 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 9750 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 5th |
| Edition Year: | 2024 |