"مختصر فتاویٰ اہلسنت: جامع اسلامی احکام و شرعی جوابات (جلد 1) دینی اور دنیاوی معاملات میں رہنمائی کے لیے اکثر و بیشتر فتاویٰ کا سہارا لیا جاتا ہے۔ بہت سے معاملات عام نوعیت کے ہوتے ہیں جن پر پہلے سے فتاویٰ جاری کیے جا چکے ہوتے ہیں۔ عوام کی آسانی اور وقت کی بچت کو مد نظر رکھتے ہوئے مجلسِ افتاء، دعوتِ اسلامی نے ""مختصر فتاویٰ اہل سنت"" کے نام سے سلسلہ شروع کیا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع ہونے والے فتاویٰ کو جمع کیا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلے کی پہلی قسط ہے۔ ""مختصر فتاویٰ اہلسنت جلد 1"" میں اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروریاتِ دین سے متعلق فتاویٰ کو جمع کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں اللہ تعالیٰ، تقدیر، فرشتے، اولیاءاللہ سے متعلق عقائد، وضو، غسل، تیمم، تلاوت، نماز، سنتیں اور نوافل، روزہ، ، زکوٰۃ اور دیگر ضروریاتِ دین کی تفصیلات موجود ہیں۔ ہر مسئلہ انتہائی احتیاط اور باریک بینی سے قرآن و حدیث اور فتاویٰ رضویہ جیسی مستند کتب کی مدد سے بیان کیا گیا ہے۔ تحریر کا انداز انتہائی سادہ اور آسان ہے تاکہ ہر خاص و عام فائدہ حاصل کر سکے۔ یہ مجموعۂ فتاویٰ 243 صفحات پر مشتمل ہے۔ سادہ پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ، ""مختصر فتاویٰ اہلسنت جلد 1"" مکتبۃ المدینہ کی ویب سائٹ اور برانچز پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 4752 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 243 |
| Dimensions (cm): | 22.5 x 14.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 288 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 5th |
| Edition Year: | 2022 |