"فیضانِ اسلام (حصہ اوّل): اصلاح اور دینی معلومات سے بھرپور رسالہ رسالہ ""فیضانِ اسلام (حصہ اوّل)"" اسلامی تعلیمات پر بنیادی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس رسالے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ قیدیوں کی دینی اصلاح اور رہنمائی کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ رسالہ اپنے پڑھنے والے کو گناہوں بھری زندگی چھوڑنے اور راہِ خدا عزوجل پر چلنے کی ترغیب دیتا ہے اور ساتھ ہی روزمرہ کے کام کاج کے حوالے سے ضروری احکامات پیش کرتا ہے۔کتاب '' فیضانِ اسلام '' کا مقصد معاشرے کے بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں کارآمد فرد بنانا ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیہ کی جانب سے ترتیب دیا گیا یہ 80 صفحات پر مشتمل رسالہ بنیادی نوعیت کے بہت سے مسائل پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس میں روزمرہ کی زندگی کے لیے فقہ کے ضروری موضوعات بیان کیے گئے ہیں، جن پر عمل کر کے معاشرے کا ایک ذمہ دار شہری بنا جا سکتا ہے۔ کتاب ''فیضانِ اسلام حصہ اوّل'' میں بہت سے مضامین شامل کیے گئے ہیں ۔ اس رسالے میں آپ پڑھ سکیں گے ذکر اللہ کے فضائل، تیری ایک نیکی ہمارے پاس ہے، غلام آزاد کرنے کا ثواب، بالغ مرد و عورت کے جنازہ کی دعا، قرآن پاک چھونے کے احکام، اوربہت سے دوسرے مضامین۔ مضبوط بائنڈنگ اور ۱۔ رنگ کی طباعت کے ساتھ یہ رسالہ ہر اس فرد کے لئے مفید ہے جو فقہہ کے بنیادی مسائل سمجھنا چاہتا ہے۔ "
| Available Stock: | 442 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 80 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 200 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2013 |