"فیضانِ مزاراتِ اولیاء: معلومات کا خزانہ ""فیضان مزارات اولیاء""، امام عبدالغنی بن اسماعیل کی عربی کتاب، ""كشف النور عن أصحاب القبور"" کا اردو ترجمہ ہے، جسے مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبہ تراجم نےسادہ اور آسان زبان میں مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب اولیاء اللہ کے مزارات کی زیارت کی فضیلت اور روحانی فوائد کو بیان کرتی ہے۔ زیارتِ مزارات ایک نیک عمل ہے اور فیضانِ مزاراتِ اولیاء اس پر صحیح اسلامی نظریہ فراہم کرتی ہے اور شکوک و شہبات دور کرتی ہے۔ اس کتاب میں مزاراتِ اولیاء کی زیارت کے آداب اور انکی برکات کو بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں بہت سے موضوعات پیش کیے گئے ہیں، مثلاً: فضائل اولیاء پر آیات مبارکہ، فضائل اولیاء پر احادیث مبارکہ، ولایت کی تعریف، ولایت کے درجات، اولیاءِ کرام کی اقسام، اور دیگر موضوعات شامل ہیں۔ کتاب میں مقبول اولیائے کرام کا مختصر تعارف اور حکایات بھی شامل کی گئی ہیں۔ کتاب ''فیضانِ مزاراتِ اولیاء'' 139 صفحات پر مشتمل ہےاوربہت پیارے انداز میں ان بزرگ ہستیوں کے فضائل بیان کرتی ہے اور انکا ادب کرنے کی ترغیب دیتی ہے ۔ مزارات کی زیارت کرنے والوں کے لیےمضبوط بائنڈنگ کے ساتھ یہ 1 رنگ کا ایڈیشن مختصر مگر بصیرت افروز رہنما ہے۔"
| Available Stock: | 1479 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 139 |
| Dimensions (cm): | 21.5 X 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seeart-e-Auliya Karam |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 140 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2018 |