امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی یہ کتاب بین الاقوامی شہرت یافتہ اور سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔اردو کے علاوہ دیگر زبانوں جیسے سندھی، ہندی، بنگالی، گجراتی اور انگریزی وغیرہ میں بھی یہ کتاب دستیاب ہے۔دعوت اسلامی کے مختلف حلقات اور اجتماعات میں اکثر اسی کتاب سے درس دیا جاتا ہے۔اس کتاب کا دعوت اسلامی کے دینی کام پھیلنے میں بہت بڑا کردار ہے۔ اور اس کتاب کے ذریعے لاکھوں افراد کی اصلاح کا سامان ہوا ہے۔ 1571 صفحات پرمشتمل یہ ضخیم کتاب چار ابواب(chapters) میں تقسیم ہے۔ اس کا پہلا باب فیضانِ بسم اللہ کے عنوان سے ہے جس میں تسمیہ کی فضیلت ، جنات سے حفاظت ، گھریلوں جھگڑوں، مختلف ظاہری و باطنی امراض سے نجات اور آفتوں سے بچنے کے وظائف اور نصیحتیں شامل ہیں۔ اس کا دوسرا باب آداب طعام کے عنوان سے ہے جس میں حلال طعام کے فضائل، بے احتیاطی سے کھانے کے نقصانات بتائیں گے ہیں نیز احتیاطیں بھی ذکر کی گئی ہیں۔ نیز آخر میں مکتوبات عطار بھی موجود ہیں۔ اس کتاب کا تیسرا باب پیٹ کا قفل مدینہ کے نام سے موسوم ہے جس میں جسمانی طور پر تندرست رہنے کا طریقہ، کھانے اور نفس کی خواہشات کو کیسے لگام ڈالی جائے، دل کی سختی کو کیسے دور کیا جائے اور اللہ پاک کی تدبیر و تقدیر پہ رضا کا درس شامل ہے ۔ اس کتاب کا آخری باب فیضان رمضان ہے جس میں رمضان کی فضیلت، روزے، تراویح، لیلۃ القدر، اعتکاف اور عید الفطر کے فضائل، مسائل اور احکامات کے ساتھ ساتھ حکایات بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب اپنے اندر بے شمار احکام و مسائل کے ساتھ فضائل، نصیحتیں، سنتیں اور مدنی بہاریں سموئے ہوئے ہے۔ دین و دنیا کی بھلائی حاصل کرنے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ہر ایک کو ضرور کرنا چاہیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 1548 |
Dimensions (cm): | REGULAR |
Gender: | N/A |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | BAYANAAT |
Shoba: | N/A |
Item Weight (Grams): | 1470 |
Binding Type: | N/A |
Edition: | BLANK |
Edition Year: | BLANK |