N/A
"30 روحانی علاج: امیرِ اہلسنت کے تجویز کردہ اوراد و وظائف کا مجموعہ رشتوں میں رکاوٹ ہو، دائمی مرض ہو، رزق کی تنگی ہو یا اولادِ نرینہ کی طلب، ان تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے مطالعہ کریں ""30 روحانی علاج"" کا! یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ ہفتہ وار رسالہ نمبر 406 ہے۔ امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم کی یہ روحانی تحریر دنیاوی مسائل کو دور کرنے میں مفید اور دکھی دلوں کا سہارا ہے۔ 30 روحانی علاج میں امیرِ اہلسنت نے روز مرہ کی زندگی سے جڑے ان اہم مسائل کا حل پیش کیا ہے جو تقریباً ہر دوسرے گھر میں پائے جاتے ہیں اور گھر کے افراد کے لیے ٹینشن کا باعث بنتے ہیں۔ شادی میں رکاوٹ، اولادِ نرینہ کا نہ ہونا، پرانی بیماری یا لا علاج مرض، نظرِ بد، اور ان جیسے دیگر مسائل اکثر و بیشتر لوگوں کو پریشان کرتے رہتے ہیں۔ امیرِ اہلسنت نے اوراد و وظائف کے ذریعے ان مسائل کا حل پیش کیا ہے۔ 32 صفحات پر مشتمل اس رسالے میں ہر مسئلے کے تحت اس سے نجات دلانے والا وظیفہ اور اسکا طریقہ پیش کیا گیا ہے۔ دنیا بھر کے پڑھنے والوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے وظائف اور ان کا طریقہ اُردو اور انگلش میں پیش کیا گیا ہے۔ رسالے کی 4 رنگوں والی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ اسے بار بار پڑھنے کے قابل بناتی ہے، جبکہ سادہ اور آسان زبان کی وجہ سے یہ رسالہ ہر کوئی آسانی سے پڑھ سکتا ہے۔ انتہائی مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 229 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 32 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 04 Color |
| Subject: | Rohani Ilaj |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 43 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2025 |