"گناہوں کی معلومات (درسی): ظاہری اور باطنی گناہوں کی تفصیل کتاب ""گناہوں کی معلومات (مع اسباب و علاج)""، دنیا اور آخرت میں نقصان پہنچانے والے ظاہری اور باطنی گناہوں کی بنیادی معلومات فراہم کرتی ہے۔ اسے خاص طور پر بچوں اور طالب علموں کی تربیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور کنزالمدارس بورڈ کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ کتاب میں 234 صفحات ہیں اور اسے مجلس المدینۃ العلمیہ نے شائع کیا ہے۔ یہ کتاب قرآن، سنّت اور شریعت کی روشنی میں مختلف اقسام کے گناہوں (کبیرہ اور صغیرہ) پر ایک تفصیلی اور منظم نظر ڈالتی ہے۔ ظاہری گناہوں، مثلاً: کفر، شرک، گمراہی، غیراللہ کو سجدہ، نماز قضاء کرنا، رمضان کا روزہ چھوڑنا، وغیرہ سے لیکر باطنی گناہوں، مثلاً: حسد، ریاکاری، وغیرہ جیسے گناہوں کی مکمل تفصیلات اس کتاب میں موجود ہیں۔ ہر گناہ کی تعریف، مثالیں، اقسام، اس حوالے سے قرآن و حدیث کی تعلیمات اور اس سے بچنے کے طریقے شامل کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی طلبہ کے لیے سوالات و جوابات بھی شامل کیے گئے ہیں۔ کتاب کی خاص بات اسکی سادہ اور آسان زبان ہے، جس کی وجہ سے مشکل موضوعات سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ 2 رنگوں کی پرنٹنگ کی وجہ سے ہر گناہ کی اہم معلومات اور تفصیلات جاننے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ گناہوں کی معلومات نہ صرف طلبہ، بلکہ مسلمان کے لیے پڑھنا ضروری ہے، تاکہ مختلف گناہوں کی معلومات حاصل ہو سکے اور ان سے بچا جا سکے۔ "
| Available Stock: | 21018 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 234 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Ilm-e-Tasawwuf |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 240 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2024 |