"حافظہ کیسے مضبوط ہو؟ یادداشت بہتر بنانے کے مشورے اور حکایات ""حافظہ کیسے مضبوط ہو؟"" کے عنوان سے مجلس المدینہ العلمیہ کی تیار کردہ یہ کتاب کمزور یادداشت والے افراد، خصوصاً طالب علم، کے لیے ایک بہترین گائڈ ہے۔ 200 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں دماغی صحت اور حافظے کو بہتر بنانے کے لیے اللہ والوں کے تجربات، دُعائیں، تدابیر، اور غذائیں مشورے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب قوتِ حافظہ کی اہمیت کے متعلق ہے، دوسرےباب میں بزرگانِ دین کے حیرت انگیز حافظے کے واقعات بیان کیے گئے ہیں، جبکہ تیسرا باب سب سے اہم ہے۔ اس باب میں یاد کرنے کا طریقۂ کار، یادداشت بڑھانے والےاعمال، بھول پیدا کرنے والےاسباب، قوتِ حفظ بڑھانے والے اَورَاد و وَظائف اور غذاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں 48 دلچسپ حکایات موجود ہیں جو عملی طور پر یادداشت بڑھانے کی مشقیں سکھاتی ہیں۔ اس کتاب کا مقصد ہے کہ ہر شخص، بالخصوص طلبہ، آسان اور عملی ٹپس اور روحانی مشوروں کی مدد سے اپنے حافظے کو مضبوط بنا ئیں، اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو عروج تک پہنچا سکیں۔ یعنی یہ کتاب دنیا و آخرت کے فوائد حاصل کرنے کے لیے نہایت مفید ہے۔ کتاب ""حافظہ کیسے مضبوط ہو؟"" سادہ اور آسان انداز میں لکھی گئی ہے اور مکتبۃالمدینہ پر مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 4746 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 200 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Rohani Ilaj |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 180 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2016 |