"خزینۂ رحمت: اللہ پاک سے مضبوط تعلق قائم کرنے کا ذریعہ دعا مخلوق اور رب کے درمیان تعلق کو مضبوط کرتی ہے اور رحمتِ خداوندی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ اور اگر ہر جائز کام کرنے سے پہلے اس کی دعا پڑھ لی جائے تو سوچیئے کتنا اجر و ثواب اور برکتیں حاصل ہوں گی؟ کتاب ""خزینۂ رحمت"" مجلس المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے روز مرہ کے معمولات سے متعلق دعاؤں کا مجموعہ ہے۔ کتاب کی ابتداء میں دعا کی اہمیت، دعا کی قبولیت کی تفصیل، عبادت میں دعا کا مقام، مسلمانوں کے لیے دعائے مغفرت کرنے پر نیکیوں کی بشارت اور دعا نہ کرنے کی مذمت جیسے عنوانات شامل کیے گئے ہیں، تاکہ پڑھنے والے کو دعا مانگنے کی ترغیب ملے۔ ان عنوانات کے بعد مسنون دعاؤں کا گلدستہ پیش کیا گیا ہے۔کتاب""خزینۂ رحمت"" میں کم و بیش 168 مسنون دعائیں شامل ہیں، جن میں سونے اور بیدار ہونے، بیت الخلاء (واش روم) جانے اور باہر آنے، گھر سے نکلنے اور داخل ہونے، مسلمان سے ملاقات کے وقت پڑھنے، چھینک آنے پر اور جواب دینے، علم میں اضافے، چاند دیکھنے، مصیبت کے وقت پڑھنے، بارش کے وقت پڑھنے، جسمانی تکالیف میں پڑھنے، تیمار داری اور تعزیت کے وقت پڑھنے، نماز کے بعد پڑھنے، وغیرہ کی دعائیں شامل کی گئی ہیں۔ ہر دعا کے ساتھ اس کا با محاورہ ترجمہ، تشریح، اہمیت اور افادیت شامل کی گئی ہے۔ 182 صفحات پر مشتمل ""خزینۂ رحمت"" مکتبۃ المدینہ کی ویب سائٹ اور شاپس پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 3761 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 182 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Rohani Ilaj |
| Shoba: | Taveezat-e-Attariya |
| Item Weight (Grams): | 218 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 14th |
| Edition Year: | 2022 |