"جد الممتار على رد المحتار (المجلد الأول) جَدُّ الْمُمْتَار دراصل حضرت علّامہ سیّد محمد امین ابنِ عابدین شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی کی کتاب رَدُّالْمُحْتَار عَلی الدُّرِّالْمُخْتَار پر اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزّت کا عربی حاشیہ (تشریح) ہے۔ مکتبۃُ المدینہ نے اِسے جدید انداز میں تحقیق اور مفید اضافات کے ساتھ 7جلدوں میں شائع کیا ہے۔ زیر نظر کتاب اس سلسلے کی پہلی جلد ہے۔ جد الممتار على رد المحتار (المجلد الأول) میں بنیادی اسلامی احکام کو فقہ حنفیہ کے اصولوں کی مطابق پیش کیا گیا ہے، مثلاً: طہارت، عقائد، ارکان، اور دیگر ضروریات دین۔ اس جلد کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی اِبتدا میں اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربِّ العزّت کا رسالہ ""اَجْلَی الْاِعْلَام بِاَنَّ الْفَتْوٰی مُطْلَقًا عَلٰی قَوْلِ الْاِمَام"" بھی شامل کیا گیا ہے۔ کتاب کو مختلف ابواب میں اور ہر باب کو مزید فصلوں (کیٹیگریز) میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کو بات سمجھنے میں کوئی مشکل نا ہو۔ اس کتاب کی تحریر دور حاضر کے حساب سے آسان عربی میں کی گئی ہے اور گفتگو کو آسان بنانے کے لیے حسب ضرورت مثالوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ جد الممتار على رد المحتار (المجلد الأول) نہ صرف طلبہ بلکہ عربی بولنے والے ہر مسلمان کے لیے ایک بہترین گائڈ کا کام کرتی ہے۔ 577 صفحات پر مشتمل، خوبصورت اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ، یہ کتاب مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 333 |
| Language: | Arabic |
| Book Pages: | 577 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 1060 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2006 |