"کتابُ العقائد: ایمان کے بنیادی عقیدے سیکھنے کے لیے مفیدرسالہ ""کتاب العقائد"" اسلام کے بنیادی عقائد سکھانے والا ایک مختصر، مستند اور لازمی ابتدائی رسالہ ہے، جسےخلیفۂ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ، صدرالافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ نے تحریر کیا ہے۔ اس رسالہ میں قرآن و سنت اور عقائد اہلسنت کی روشنی میں اسلامی عقائد بیان کئے گئےہیں۔ تحریر سادہ اور آسان ہے، جس کی وجہ سے ہر خاص و عام اس سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ نے اس رسالے کو جدید دور کے حساب سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ مشکل عبارات کی تشریحات شامل کی گئی ہیں، کتابت کی غلطیاں درست کیں اور مصنف کا مختصر تعارف شامل کیا گیا ہے۔ ""کتاب العقائد"" میں توحید، نبوت، قرآن پاک، فرشتے، تقدیر، موت، قیامت اور روز محشر، جنت و دوزخ جیسے بنیادی اسلامی عقائد بیان کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ مسیلمہ کذاب اور مرزا غلام احمد قادیانی جیسے نبوت کے جھوٹے دعویداروں اور ایمان کے دشمنوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ ایمان کی حفاظت اور اسلامی عقائد پر ثابت قدم رہنے کے لیے یہ کتاب ایک بہترین رہنما ہے۔ 64 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 862 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 64 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | Islamic Research Center Dawat-e-Islami |
| Item Weight (Grams): | 65 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 8th |
| Edition Year: | 2022 |