"Kmb - English Grammar Composition & Translation - Sanvia Aama / Matric English Grammar Composition & Translation میٹرک اور درسِ نظامی کے درجۂ ثانویہ کے طلبہ کے لیے نصابی کتاب ہے، جسے پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری نے ترتیب دیا ہے۔ انگلش گرامر اور کمپوزیشن اور ترجمہ سکھانے والی اس بنیادی کتاب کو مجلس المدینۃ العلمیۃ کی زیر نگرانی شائع کیا گیا ہے۔ 432 صفحات کی یہ کتاب اپنے نام کی مناسبت سے 3 حصوں پر مشتمل ہے، جن کے تحت مزید ابواب شامل کیے گئے ہیں۔ پہلے حصے میں انگلش کے بنیادی قواعد کا تعارف، مثلاً جملے کی اقسام، عناصر، ساخت، Parts of Speech کا تعارف، وغیرہ شامل ہیں۔ دوسرے حصے میں انگلش کمپوزیشن کی مختلف اقسام، مثلاً: خط نویسی، مضمون نویسی، کہانی نویسی، اور تفہیم کے حوالے سے بنیادی معلومات اور مثالیں موجود ہیں۔ جبکہ تیسرے حصے میں helping verbs, tenses, interjections, narrations, active/passive وغیرہ کا تعارف اور مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ ہر باب کے اختتام پر طلبہ کی جانچ کے لیے مشقیں شامل کی گئی ہیں۔ انگلش گرامر، کمپوزیشن اینڈ ٹرانسلیشن 2 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔ مناسب قیمت پر مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ آن لائن خریدیں یا ہماری شاپ سے حاصل کریں۔"
| Available Stock: | 21800 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 432 |
| Dimensions (cm): | 23.5 x 18 |
| Gender: | Students |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | Kanzul Madaris |
| Item Weight (Grams): | 563 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2025 |