"راہِ علم: حصولِ علم کی بینادی باتوں پر مشتمل رسالہ ""راہِ علم"" علم کے فضائل، اہمیت اور ضروری آداب پر توجہ مرکوز کروانے والا ایک متاثر کن اور اہم رسالہ ہے۔ یہ رسالہ مشہور عربی کتاب، ""تعلیم المتعلّم طریق التّعلّم"" کا اُردو ترجمہ ہے ۔ کتاب کے مصنف معروف عالم دین امام برہان الدین ابراہیم زرنوجی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جبکہ با محاورہ اُردو ترجمہ مجلس المدینۃ العلمیۃ، دعوتِ اسلامی نے کیا ہے۔ راہ علم خاص طور پر درسِ نظامی کے طالب علموں کے لیے ایک بہترین رسالہ ہے، جو سکھاتا ہے کہ حصول علم کی وہ کونسی بنیادی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا چاہیے، اساتذہ کا احترام کیسے کیا جائے، وقت کی تقسیم کیسے کی جائے، اور عام رکاوٹوں پر قابو کیسے پایا جائے ۔ یہ 103 صفحات پر مشتمل رسالہ تعلیمی کامیابی کے لیے روحانی اور عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے، اور علم کی اہمیت اور اسکے صحیح استعمال پر زور دیتا ہے۔ راہ علم میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: علم کی تعریف، فقہ کی تعریف، علم کا انتخاب، استاد کا انتخاب، تعظیم استاد، تعظیم کتاب، تحصیل علم کے موزوں اوقات کا بیان، شفقت، نصیحت کی اہمیت، فضیلت کا بیان، اور دیگر عنوانات۔ یہ رسالہ مضبوط بائنڈنگ اور 1 کلر پرنٹ کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 5316 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 103 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | Students |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | BLANK |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 9th |
| Edition Year: | 2024 |