"مناقب عطار: امیرِ اہلسنت کو شاعرانہ خراجِ عقیدت ""مناقبِ عطار"" بانیِٔ دعوتِ اسلامی، امیر اہلسنت، علامہ محمد الیاس قادری رضوی دامت برکاتہم عالیہ کی شان میں منقبتوں کا مجموعہ ہے، جسے مجلس المدینۃ العلمیہ نے مرتب کیا ہے۔ ِیہ منفرد کتاب مختلف شعراء اور مریدین کی جانب سے ترتیب دییے گئے تعریفی اشعار اور قصیدوں پر مشتمل ہے جو قائدِ دعوتِ اسلامی کے روحانی فضائل، نیک کردار، اور اسلام کے لیے ان کی بے پناہ خدمات کو بیان کرتے ہیں۔ یہ مجموعہ 162 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کم و بیش 75 مناقبِ عطار بیان کی گئی ہیں۔ ہر منقبت میں ایک منفرد انداز میں امیرِ اہلسنت سے محبت، تعظیم، اور عقیدت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اشعار میں امیر اہلسنت کا تقویٰ، عاجزی، سنت سے لگن، عشقِ رسول ﷺ، تعظیم اہل بیت و صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین اور اولیاء کاملین رحمھم اللہ سے عقیدت، ایمان کے پیغام کو پھیلانے اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو دینِ اسلام کی راہ پر لانے کی کوششوں کی تفصیل دی گئی ہے۔ اس کتاب میں موجود چند منقبتوں کے عنوان یہ ہیں: مسلک کا تو امام ہے الیاس قادری، امیرِ اہلسنت آپ کی ہمت کا کیا کہنا، کیا خوب مرتبہ ہے عطار قادری کا، میرے مرشد ہیں عطار، آنکھوں کا تارا دل کا سہارا، وغیرہ۔ یہ مجموعہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 325 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 162 |
| Dimensions (cm): | 14.5 x 11.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Hamd,Naat o Manqabat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2020 |