"سامانِ بخشش: مفتیٔ اعظم ہند کا مشہور کلام مفتی اعظم ہندمولانا مصطفیٰ رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کو عشق رسول ﷺ اور شعری ذوق اپنے والد گرامی، امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن سے ورثے میں ملا ہے۔ زیرِ نظر کتاب اس بات کا جیتا جاگتا ثبوت اور آپ علیہ الرحمۃ کی حمد و نعت گوئی کی اعلیٰ مثال ہے۔ ""سامانِ بخشش"" آپ علیہ الرحمۃ کا ایک مقبول نعتیہ دیوان ہے جس میں بہت سے ایسے کلام اور مناجات موجود ہیں جو عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ اس مجموعے کو مجلس المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے 2019 میں نظر ثانی کر کے دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔ کتاب ""سامانِ بخشش"" میں بہت سی مشہور و معروف نعتیں اور منقبتیں شامل ہیں، مثلاً: کُن کا حاکم کر دیا اللہ نے سرکار کو، بختِ خفتہ نے مجھے روزے پہ جانے نہ دیا، تم پر لاکھوں سلام، اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے، ووغیرہ۔ اس مجموعے میں شامل نعتیں، یہ کس شہنشاہ والا کی آمد آمد ہے، اور تو شمعِ رسالت ہے عالم ترا پروانہ، آج بھی ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ 233 صفحات پر مشتمل اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ یہ مجموعۂ حمد و نعت و منقبت دینی اجتماعات، نعتیہ محافل اور ذاتی عقیدت کے لیے ایک بہترین ساتھی ہے، اور کسی بھی لائبریری میں ایک قیمتی اضافہ ہے۔"
| Available Stock: | 184 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 233 |
| Dimensions (cm): | 14.5 x 11.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Hamd,Naat o Manqabat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 145 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2019 |