کتاب "الكافية مع شرح الناجية" علم النحو (عربی گرامر) کے عنوان پر اہم ترین درسی کتب میں سے ایک ہے۔ علم النحو سے دل چسپی رکھنے والوں کے لیے "کافیہ" کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ زمانہ دراز سے یہ کتاب درس نظامی (عالم کورس) میں شامل ہے۔ یہ کتاب علم نحو کی بنیادیات کو سیکھنے اور سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے، اور اس کا مقصد طالب علموں کو عربی گرامر کی صحیح اور جامع تفہیم فراہم کرنا ہے۔ علم النحو کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اسے علوم کا باپ کہا گیا ہے۔ اسے حاصل کیے بغیر علوم دینیہ میں مہارت ممکن نہیں۔ کافیہ علم نحو میں جس قدر اہم اور ضروری کتاب ہے اس کا متن اتنا ہی مختصر اور کچھ دقیق بھی ہے لہذا علمانے اس کتاب کی کئی شروحات لکھی ہیں اور مختلف انداز سے لکھی ہیں۔ انہی شروحات میں سے ایک شرح دعوت اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبہ درسی کتب کے علما نے بھی تیار کی ہے جس کا نام ہے ''الناجیہ''۔ اس شرح کے ذریعے "الکافیۃ" کی عبارت کو زیادہ بہتر انداز میں تفصیل سے سمجھا جاسکتا ہے۔ "الناجیہ" اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے ایک جامع شرح ہے۔ اور علم النحو کے شوقین طلبا کے لیے بھی یہ شرح بے حد فائدہ مند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مکتبۃ المدینہ نے اس کتاب کو اعلی کوالٹی کے پیپر کے ساتھ جدید انداز میں طبع اور شائع کیا ہے۔ یہ کتاب دعوت اسلامی کے "کنز المدارس بورڈ" کے نصاب میں بھی شامل ہے۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 252 |
Dimensions (cm): | 25 x 20 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Ilm-ul-Nahav |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 500 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |