Salam
یہ کتاب غیبت کے موضوع پر لکھی گئی جامع کتاب ہے ۔اس کتاب میں غیبت سے متعلق بہت اہم اور ضروری معلومات کو نہایت آسان اور واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔غیبت کے دینی و دنیاوی نقصانات اور عذابات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے ۔اس کتاب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں زندگی کے مختلف مواقع پر اور مختلف شعبوں سے تعلّق رکھنے والے لوگوں میں کی جانے والی غیبتوں کی سینکڑوں مثالیں بیان کی گئی ہیں مثلاً: ٭منگنی/شادی میں غیبتوں کی مثالیں ٭تاجروں کے متعلق غیبتیں ٭نعت خوانوں کے مابین ہونے والی غیبتوں کی مثالیں وغیرہ۔ اس کتاب میں غیبت کرنے اور سننے کی حُرمت، غیبت و بُہتان میں فرق، غیبت پر اُبھارنے والی اشیا، زندوں اور مُردوں کی غیبت ،نابالغ کی غیبت، کس کی غیبت جائز ہے اور کس کی ناجائز؟ غیبت سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ اور غیبت کے تفصیلی علاج وغیرہ کا ذکر ہے جبکہ دیگر مُہلکات (یعنی ہلاکت میں ڈالنے والی چیزوں مثلاًتکبُّر ، چغلی، بہتان وغیرہ) کا بھی مختصر بیان ہے۔ اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر سینکڑوں اہم باتیں ذکر کی گئی ہیں نیز اس کتاب کے ساتھ بعض مضامین کی مناسبت کی وجہ سےآخر میں ’’عفو و درگزر کی فضیلت مع ایک اہم مدنی وصیت‘‘رسالہ شامل کیا گیا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عزوجل! اس کتاب کو غیرمعمولی قبولّیت حاصل ہوئی،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2009 سے 2017 تک صرف اردو زَبان میں تقریباً ایک لاکھ پچپن ہزار (155000) کی تعداد میں چَھپ کر منظر عام پر آچکی ہے۔ اس کے علاوہ ہندی،سندھی،انگلش اور گجراتی زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔ لہٰذاآپ بھی اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کرکے خود بھی پڑھئے اوردوسروں کو بھی اس کے پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 504 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Isalahi |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 795 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 11th |
Edition Year: | 2021 |