اپنے روزمرہ کے معمولات کا محاسبہ کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ اسی محاسبے سے آپ اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ہمارے بزرگانِ دین اور اسلاف کا بھی یہی معمول تھا۔ محاسبے کے اس عمل کو آسان اور منظم بنانے کے لیے آپ کی خدمت میں پیش ہے مکتبۃ المدینہ کا شائع کر دہ رسالہ ’’83 مدنی انعامات ‘‘ ۔’’83 مدنی انعامات ‘‘ کا یہ رسالہ خصوصاً جامعۃ المدینہ کی طالبات کے لیے مرتب کیا گیا ہے ۔ اس رسالے کے ذریعے امیر اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے نفس و شیطان کے دھوکے اور فریب سے بچنے کا ایک بڑا ہی آسان طریقہ متعارف کروایاہے ۔ اس سالہ میں روز مرہ کے معمولات سے متعلق مختلف سوالات ہیں یعنی نماز، درود پاک ، تلاوت قرآن وغیرہ، جن کے جوابات روزانہ دینے ہوتے ہیں اور مہینے کے آخر میں یہ رسالہ ذ مہ داراسلامی بہن کے پاس جمع کروایا جاتاہے۔ اس رسالے میں مدنی انعامات کی تقسیم کچھ یوں ہے: یومیہ 60 مدنی انعامات ، ہفتہ وار 4 مدنی انعامات ، ماہانہ 4 مدنی انعامات ،سالانہ6 مدنی انعامات ، زندگی بھر کے9 مدنی انعامات نیراس میں قفل مدینہ کی کارکردگی بھی شامل ہے ۔ اس رسالے کو روزانہ ایمان داری سے پُر کر کے کوئی بھی طالبہ اپنے اعمال کا جائزہ لے سکتی ہے کہ اس کے اعمال اچھے ہیں یا برے ، وہ کتنا اسلامی تعلیمات پر عمل کر رہی ہے اور وہ کہاں کوتاہی کر رہی ہے ۔ اس رسالے کا مقصد یہی ہے کہ اگر کبھی کوئی اپنا محاسبہ کرتے ہوئے اپنی معمولات میں نیکیوں کی کمی اور گناہوں کی زیادتی پائے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرے اور گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے نیکیوں میں کثرت کی کوشش کرے کہ گناہ کے بعد نیکی کرنا گناہ کو مٹا دیتا ہے۔حدیث پاک میں ہے کہ آخرت کے معاملے میں گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(الجامع الصغیر للسیوطی) ۔ نیک اعمال پر کرنے والے کے لیے امیر اہل سنت کی دعا ہے کہ یا اللہ عز و جل جو تیری رضا کے لئے نیک اعمال پر عمل کر کے روزانہ اس رسالے میں دیے گئے خانے پر کر کے ہر ماہ اپنے ذیلی مشاورت نگران کو جمع کروائے تو اس کو عمل میں استقامت عطافرما کر اُس کو اپنا مقبول بندہ بنالے۔ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے ،نیکیوں کی طرف راغب ہونے اور گناہوں کی عادت چھوڑنے کے لیے ’’نیک اعمال‘‘ کو پُر کرنے کی عادت بنائیں ۔’’نیک اعمال‘‘ اب تک لاکھوں مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے کا سبب بن چکا ہے ۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 100 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Ilm-Ul-Sarf |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 115 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 2nd |
Edition Year: | 2023 |