کتاب’’ نصاب الصرف ‘‘علم صرف کے بنیاد ی قواعد پر مشتمل ایک آسان اور ابتدائی کتاب ہے ۔ یہ کتاب جامعۃ المدینہ کے پہلے درجے میں پڑھائی جاتی ہے ۔یہ علم الصرف کے بنیادی قواعد پر مشتمل ہے ۔علم صرف علوم عربیہ کو سمجھنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے (ام العلوم ) کہا گیا ہے اسے صحیح محنت ولگن سے پڑھ لینے کے بعد صیغوں اور ان کے مفاہیم کو سمجھنے میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ طویل عرصے سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ علم صرف پر کوئی ایسی کتاب ہو جو جامع ہونےکے ساتھ ساتھ آسان بھی ہو جس سے مبتدی (ابتدائی طالب علم ) زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے۔ دعوت اسلامی" کی مجلس " المدینۃ العلمیہ" کے شعبہ درسی کتب “ نے اس کتاب "نصاب الصرف" کی صورت میں اس ضرورت کو پورا کرنے کی سعی کی ہے ۔ اس كتاب كوحتی المقدور سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کی افادیت کو بڑھانے کے لیے اسباق کے آخر میں مشقوں کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔ نیز ضرورت کے تحت الفاظ کے ساتھ قوسین میں ان کے معافی بھی درج کیے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ کتاب کے آخر میں خاصیات ابواب اجمالا ذکر کیے گئے ہیں تا کہ اس کتاب میں اور جامعیت پیدا کی جاسکے۔ علاوہ ازیں صرفی قواعد پر مشتمل بہترین کتاب علم الصیغہ سے افادات نافعہ اور پچاس سے زائد اہم ومشکل صیغے مع تعلیلات بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ عربی زبان سے شغف رکھنے والے اور عربی زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اس کتاب کو ضرور حاصل کریں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 342 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | Students |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Ilm-Ul-Sarf |
Shoba: | Jamia Tul Madinah |
Item Weight (Grams): | 512 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 21th |
Edition Year: | 2024 |