صوبہ سندھ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے ۔اس صوبے کی اسی اہمیت کے پیش نظر یہاں کے رہنے والوں کے لیے مکتبۃ المدینہ نے شائع کیا ہے قرآن پاک کا سندھی زبان میں ترجمہ و تفسیر ۔جس کا نام ہے کنز العرفان مع حاشیہ افہام القرآن (سندھی)۔ اس کے مترجم و مفسر شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم قادری عطاری مدظلہ العالی ہیں اور انہوں نے یہ کام اُردو زبان میں کیا تھا۔اور اسے اب سندھی زبان میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سندھی ترجمہ و تفسیر کی چند خصوصیات درج ذیل ہے: 1. یہ سندھی ترجمہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کے ترجمہ کنز الایمان کے مطابق ہے۔ 2. اس ترجمہ و تفسیر میں سندھی زبان کے ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جس کو سب لوگ بہ آسانی سمجھ سکتے ہیں۔ 3. مختلف مقامات پر بریکٹ میں بھی وضاحت دی گئی ہے۔ 4. ترجمے کے ساتھ مختصر اور مستند تفسیر بھی بیان کی گئی ہے۔ 5. اس کے ساتھ ساتھ اسے اچھی کوالٹی والےپیپر میں شائع کیا گیا ہے ۔ قرآن پاک کے نزول کا مقصد ہدایت کاحصول ہے جو قرآن پاک سمجھ کرہی ممکن ہے۔اورسندھی جاننے والے ایک عام شخص کے لیے قرآن پاک سمجھنے کے لیے یہ ترجمہ بہترین ہے اور ہر گھر کی ضرورت بھی ہے۔
Language: | Arabic + Sindhi |
Book Pages: | 949 |
Dimensions (cm): | 24 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Kanzul Irfan |
Shoba: | Majlis-e-Tarajim |
Item Weight (Grams): | 1375 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 1st |
Edition Year: | 2024 |