"خاموش شہزادہ" ایک اہم اسلامی رسالہ ہے جس کا موضوع زبان ہے۔ یہ رسالہ نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے ایک ایسے پہلو پر روشنی ڈالتی ہے جو ہمارے معاشرے میں اکثر نظر انداز ہو جاتا ہے، یعنی خاموشی اور اس کی اہمیت۔ یہ رسالہ اس بات کی طرف رہنمائی کرتاہے کہ نبی اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق خاموشی اختیار کرنا کیسے انسان کی زندگی میں سکون، امن، روحانیت اور تعلقات میں بہتری کا باعث بنتا ہے۔ نیزیہ رسالہ بتاتا ہے کہ غفلت اور گناہوں پر مشتمل باتوں کو ترک کرکے اختیار کی جانے والی خاموشی دنیا و آخرت میں کامیابی کی کنجی ہے۔اس رسالےمیں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بے جا گفتگو اور غیر ضروری باتوں سے بچ کر انسان نہ صرف اپنا وقار بلند کر سکتا ہے بلکہ معاشرتی برائیوں سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔ اس رسالے میں نبی کریمﷺ کی خاموشی کے مختلف واقعات اور احادیث کی روشنی میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ خاموشی کو اپنانا کیسے ایک مسلمان کے لیے باعثِ خیر ہے۔ اس کے علاوہ، یہ رسالہ بتاتا ہے کہ کس طرح غیر ضروری گفتگو سے اجتناب اور سوچ سمجھ کر بولنے کی عادت اپنانے سے انسان کی روحانی ترقی ممکن ہے۔ "خاموش شہزادہ" ایک ایسارسالہ ہے جو قارئین کو نبی ﷺ کی سیرت کے اس اہم پہلو کو سمجھنے اور اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ترغیب دیتاہے۔ یہ رسالہ ہر مسلمان کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو اپنی زندگی میں امن، سکون، اور روحانی ترقی چاہتے ہیں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 48 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Fazail |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 46 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 18th |
Edition Year: | 2023 |