انسان کے لیے سب سے بہترین تحفہ کتاب کا تحفہ ہوتا ہے اور جب وہ کتاب اللہ کی کتاب یعنی قرآن پاک ہو تو پھر اس تحفہ کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اور جب یہ تحفہ شادی کے موقع پر ایک باپ کی طرف سے اپنی بیٹی کو دیا جا رہا ہے تو پھر ایسے تحفے کا یقینا کوئی مول نہیں ہوتا۔ شادی بیاہ کے موقع پر عموما گھر والے اپنی بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے جہیز کے سامان میں بیش بہا قیمتی تحائف دیتے ہیں اور انہی تحائف میں سے ایک تحفہ قرآن پاک بھی ہوتا ہے۔مکتبۃ المدینہ نے جہیز کے اس تحفے کو اور بھی یادگار بنانے کے لیے شائع کیا ہے ایک بہت ہی خوبصورت قرآن پاک ۔ اس قرآن پاک کی اگر خوبصورتی کی بات کریں تو یہ قرآن پاک ایک box میں آتا ہے جس کا کور velvet کا ہے۔اس قرآن پاک کی جلد بھی ویلوٹ کی ہے۔اس قرآن پاک کے بکس کے اوپر اور جلد کے اوپر ایک بہت ہی خوبصورت گولڈن کلر کے دو دروازے کعبۃ اللہ جیسے موجود ہیں۔ بوقتِ ضرورت اس قرآن پاک کا بکس کا اوپر کا حصہ رِحل بھی بن جاتا ہےاور اس کا سائز بھی بہت زیادہ بڑا نہیں ہے۔ اس کا کاغذ بہت اعلی کوالٹی کا ہے اور قرآن پاک کو بند کرنے پر اس کاغذ کی سنہری تہہ بن جاتی ہے۔ یہ قرآن جہاں بہت زیادہ خوبصورت ہے وہیں اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر بھی شامل ہے۔ترجمہ کنز الایمان اور تفسیر خزائن العرفان۔ شادی بیاہ یا دیگر مواقع پر تحفہ دینے کے لیے آپ اس قرآن پاک کو مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر سکتے ہیں اور آن لائن آرڈر کے ذریعے گھر بیٹھے بھی بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔
Language: | Arabic/Urdu |
Book Pages: | 1218 |
Dimensions (cm): | 28 x 22.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Kanzul Eman |
Shoba: | Al Madinah-tul-Ilmiya |
Item Weight (Grams): | 3580 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 10th |
Edition Year: | 2023 |